بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کورونا وائرس مرض کےاثرات اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ملک بھر میں حکومت اور انتظامیہ مستعدی کے ساتھ سرگرم ہے اور اس کے لئے ہر موثر اقدامات کئے جارہے ۔ شہریوں کے درمیان بیداری پھیلائی جارہی ہے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے ملک سمیت ریاست بھر میں لاک ڈاون کر دفعہ 144 لاگو کر رکھی ہیں تاکہ شہر میں بھیڑ جمع نہ ہوسکے ۔ شہر بھر میں بھیونڈی پولیس نے چاک چوبند انتظام کر رکھا ہے اور اہم راستوں پر ناکہ بندی کر پولیس ٹیم تعینات ہے۔
شہر بھر میں 27 مقامات پر غریب ضرورت مند مزدوروں کے اہل خانہ کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے وہی پولیس کے اعلی افسران بھی اپنی سطح پر بھی شہر کے ضرورت مندوں کے لئے کھانے کا انتظام کر ان میں کھانہ تقسیم کر رہے ۔ اسی کے ساتھ ہی شہر میں افواہوں کا بازار بھی گرم کیا جارہا ہے ۔ بھیونڈی پولیس ڈپٹی کمشنر راجکمار شندے نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر شہری دھیان نہ دیں ۔بھیونڈی پولیس آپ کے ساتھ ہے ۔ غلط اور جھوٹی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات بھی سبھی پولیس اسٹیشنوں کے سینئر پولیس انسپکٹروں کو دیا گیا ہے ۔ اسی تناظر میں نارپولی پولیس اسٹیشن کی حد میں ایک شخص کے ذریعہ تین افراد کا قتل کر ان کی لاش ٹھکانے لگانے کی افواہ تھانے پولیس کنٹرول روم میں فون کے ذریعہ دی گئی ۔ خبر جھوٹی دینے اور افواہ پھیلانے کے جرم میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔