
نئی دہلی، یکم مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس ‘كووڈ 19’ انفیکشن کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح اور نمونے کی جانچ کی رفتار کی بنیاد پر ریڈ اور گرین زون کے سلسلے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ریڈاور اورینج زون کے بارے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں اور ان میں کورونا کے کل معاملوں کی تعداد اور ان کے دوگنا ہونے کی شرح اہم وجہ ہیں۔اس کے علاوہ وہاں نمونے کی جانچ کی شرح اور آبادی کو بھی ذہن میں رکھا جانا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ریڈ اور اوریج زون کی دوبارہ نشاندہی کی گئی ہے۔
ان علاقوں میں وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے مناسب ‘كنٹنمنٹ اسٹریٹجي’ اپنائی جانی ضروری ہے۔ اس كنٹنمنٹ زون کے باہر کے علاقے کو گھیر کر مناسب حکمت عملی بنائی جانی ہے لیکن اگر اس کے باہر کے علاقے یعنی بفر زون میں کوئی بھی کیس نہیں آ رہا ہے اور اس کے باہر کے علاقے میں کچھ سرگرمیوں میں چھوٹ دی جا سکتی ہے