
نئی دہلی، 6 اکتوبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں اب تک 57،563 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جو اس وباسے ملک بھر میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں(1،03،569) کا 55.58 فیصد ہے۔
کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 38،347 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں98،46 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ کرناٹک میں 9370 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 61،267 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 66،85،082 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے اس وقت ملک میں 9،19،023 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جان لیوا وبا سے اب تک 56،62،490 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔