کوروناسے فوت مسلم شخص کی لاش لینے سے رشتہ داروں کا انکار

مول نیواسی(اصل شہری) مسلم منچ پونے نے تدفین کی

پونے:15 اپریل: (ورق تازہ نیوز) :مہلک کرونامرض کوویڈ 19 کی وباءکے دوران شہر پونے کے ایک مسلمان ماجد باغبان کی کورونا سے اسپتال میں مو ت ہوگئی ۔ افسوس کی بات ہے کہ اس شخص کی لاش کو حاصل کرنے سے اس کے رشتہ داروں کے انکار کرنے پرشہرکی ایک سماجی تنظیم مول نیواسی (اصل شہری) مسلم منچ نے تدفین کی کاروائی انجام دی ۔اس افسوسناک واقعہ کی تفصیل یوں ہے کہ پونا میونسپل کارپوریشن حدود میں ماجدباغبان کی کرونامرض سے 9 اپریل کو موت ہوگئی تھی ۔

اس کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے لاش کو میڈیکل کالج پونے میں بھیجاگیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے متوفی رشتہ داروں سے کہا کہ وہ لاش کو حاصل کرکے اس کی تدفین کریں لیکن رشتہ داروں نے انکار کردیا اس کے بعد ڈاکٹروں نے شہر کی مذکورہ تنظیم سے رابطہ قائم کیا وہ لاش کو حاصل کرنے کےلئے تیار ہوگئے اور انھوں نے اسلامی طریقہ سے لاش کی تجہیر وتکفین کی اور مسلم قبرستان میں تدفین کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading