امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ کی رمضان المبارک اور نمازتراویح کے لیے خصوصی ہدایات

حیدرآباد.16.اپریل۔(ورق تازہ نیوز)محترم امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر رمضان المبارک کے روزوں اور نماز تراویح کے لیے خصوصی ہدایات پر عمل کیلئے افرادِ ملت اسلامیہ سے مخلصانہ اپیل کی ہے بغیرکسی شرعی عذر کے روزہ ہر گز ناغہ نہ کریں۔پنج وقتہ نمازیں باجماعت اپنے گھروں میں ہی اداکریں‘ مساجد میں نماز اداکرنے پراصرارنہ کریں۔نماز تراویح گھر کے تمام ا فراد باجماعت اداکرلیں‘ قرآن حکیم کی جتنی سورتیں حفظ ہوں انکی تلاوت کرلیں۔رمضان المبارک کے دوران بغیرکسی شدید ضرورت کے باہر نہ نکلیں۔ ایکدوسرے سے فاصلہ برقراررکھیں‘ ماسک پہننے کا اہتمام کریں اورحکومتی احکامات کی مکمل پابندہے۔کسی بھی قسم کی دعوت یا افطار پارٹیوں سے اجتناب کریں۔

ضرورت مندوں کی خصوصی خبرگیری کریں‘ رشتہ داروں پڑوسیوں اور مستحقین کا بھرپورتعاون فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ سے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کریں کہ وہ اس موذی وباء سے تمام انسانوں کو محفوظ فرمائے،مساجد کی رونق بحال کردے اورزندگی کے معمولات کو اپنے معمول پر لے آئے۔ گناہوں پرندامت کے احساس کے ساتھ سجدہ ریز ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور بخشش کے طلبگار بنیں۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں سے ہم سب کوفیضیاب کرے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading