کنگ خان اپنی نئی فلم میں سب سے مختلف کردار میں نظر آئیں گے

download

ممبئی:7اگست( ایجنسیز)بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان انڈرواٹر سائنس فکشن میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ جنوبی ہند کے فلمساز شنکر فلم ’2.0‘ کی کامیابی کے بعد نیا سائنس تھریلر بنانے کی تیاری میں ہیں۔ پہلے اس فلم کے لئے وہ ریتک روشن کو لینا چاہتے ہیں لیکن اس سلسلے میں نہ ریتک اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی کنفرمینشن آیا۔ اب خیال ہے کہ شاہ رخ اس فلم میں کام کرسکتے ہیں اور ان کا رول بہت دلچسپ ہوگا۔ فلم میں وہ آکٹوپس جیسی مخلوق بننے والے ہیں جس کے پاس سپر ہیرو جیسی طاقت ہوگی۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے اعلان کے بعد سے شاہ رخ نے کوئی فلم اناو¿نس نہیں کی ہے اور انہیں انڈرواٹر ایڈونچر فلم کی پیش کش کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شنکر ان کے جواب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 2.0 کے بعد شنکر کی فلم انڈین۔ 2 ہوگی لیکن اسی کے ساتھ وہ ایک اور پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک انڈرواٹر سائنس فکشن ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading