کم جونگ زندہ ہے۔یوم مئی کی تقریب کی تصاویر میں نظر آئے، موت کی قیاس آرا ئیوں پر لگی روک

کم جونگ یوم  مئی کی تقریب کی تصاویر میں نظر آئے، موت کی قیاس آرا ئیوں  پر لگی  روک
پیانگ یانگ ، 2 مئی ( یواین آئی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے یوم مئی کی تقریب میں شامل ہونے کی کچھ تصاویر ہفتہ کو یہاں کی میڈیا میں شائع ہوئیں جس سے ان کی موت کی قیاس آرائیوں پر روک لگ گئی ۔ اخبار روڈونگ سنمون نے آج کے اپنے ایڈیشن میں مسٹر کم جونگ کی تصاویر شائع کی ہیں جن میں وہ یوم مئی تقریب میں شامل نظر آ رہے ہیں ۔ دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ ان تصاویر میں پہلی نظر میں شمالی کوریا کے رہنما میں کسی سنگین بیماری کی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں ۔

قبل ازیں جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی يونهاپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مسٹر کم جونگ ان 20 دن کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ 12 اپریل کو نظر آئے تھے ۔ اس کے بعد میڈیا میں کم کی سرجری کی رپورٹیں سامنے آئیں اور کچھ میڈیا اداروں نے تو ان کی موت تک کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا ۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کورین سینٹر ل نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسٹر کم جونگ اپنی بہن کم یو جونگ اور دیگر سینئر افسروں کے ساتھ دکھائی دیے ۔ ایجنسی نے کہا’’ دنیا کے محنت کش لوگوں کے لئے یکم مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم مزدور کے موقع پر کھاد تیار کرنے والی کمپنی شانچن فاسفیٹ فرٹیلائزر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کم شامل ہوئے .

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading