کلمنوری (ہنگولی)5. جنوری:(ورق تازہ نیوز) ہنگولی-ناندیڑ مین روڈ پر آئی ٹی آئی کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو دوستوں کی موت 4 جنوری کو رات 12 بجے کے قریب ہو گئی۔
کلمنوری کے شیخ فیضان شیخ عمر فاروق (22) اور عمر قریشی (18) مالیگاؤں سے چائے پی کر موٹر سائیکل پر کلمنوری آرہے تھے۔ جب وہ آئی ٹی آئی کے قریب پہنچ رہے تھے تو ان کی گاڑی کو بغیر نمبر والی ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔
شیخ فیضان اور عمر قریشی شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کچھ نوجوان اور ان کے رشتہ دار موقع پر پہنچ گئے۔ اسے دونوں کو کلمنوری سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فیضان کو مردہ قرار دے دیا۔ عمر قریشی شدید زخمی ہو گئے اور مزید علاج کے لیے ناندیڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ناندیڑ جاتے ہوئے اردھا پور میں بھی ان کی موت ہو گئی۔اس واقعہ کے بعد سارے شہر میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔