کشن گنج میں کامیابی:ایم آئی ایم معاشرہ کیلئے زبردست خطرہ، مجلس کی سوچ جناح والی، وندے ماترم سے نفرت کرنے والی: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

کشن گنج میں کامیابی:ایم آئی ایم معاشرہ کیلئے زبردست خطرہ، مجلس کی سوچ جناح والی، وندے ماترم سے نفرت کرنے والی: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

کشن گنج: بہار میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی حکومت کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کشن گنج میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کی پارٹی کا بھی اسمبلی داخلہ ہوگیاہے۔ مسٹر اویسی نے بہار میں پہلی بار کامیاب ہوئے ہیں۔مجلس کے امیدوار قمر الہدی نے بی جے پی امیدوار سویٹی سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

مجلس اتحادالمسلمین کی بہارمیں کامیابی کو سماج میں شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ کشن گنج کا یہ انتخابی نتیجہ بہت خطرناک رہا ہے۔ اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کی سوچ جناح کی سوچ پر مبنی ہے۔ یہ وندے ماترم سے نفرت کرنے والی پارٹی ہے۔ مجلس سے بہار میں ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ گیری راج نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ ٹوئٹر کے کئی صارفین ان کے اس بیان پر شدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading