کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے کولگام میں پانچ غیر کشمیری مزدوروں کے قتل پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت تنقید کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ اس واقعہ میں مرشدآباد کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے ہم بہت ہی دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتے، لیکن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
We are shocked and deeply saddened at the brutal killings in Kashmir. Five workers from Murshidabad lost their lives. Words will not take away the grief of the families of the deceased. All help will be extended to the families in this tragic situation
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) October 29, 2019
واضح رہے کہ جموں کشمیر کے کولگام میں منگل کی رات کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ غیر کشمیری مزدوروں کو قتل کر دیا۔ کلگام کے كاٹروسو علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر کشمیری مزدوروں کے ایک گروپ پر گولیاں چلائیں جس میں چھ مزدوروں کو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
