کشمیرکی خاتون لیڈرآسیہ اندرابی پر فرد جرم عائد

پاکستان کی تائید میں ہندوستان کے خلاف سازش کرنے اور غداری کے الزامات

جیل میں قید حریت رہنماؤں کیخلاف الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سال سے جیل میں خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر این آئی اے کی عدالت نے نئے الزامات عائد کردیے۔آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پرملک کیخلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو این ائی اے نے اپریل 2018 میں گرفتار کیا تھا، جب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔عدالت نے دختران ملت تنظیم کی سربراہ پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے خلاف جنگ اور دہشت گردی جیسے سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان کی تائید کرتے ہوئے وہ مبینہ طور پر سازش کر رہی ہیں۔ 20 فروری کو پٹیالہ ہاؤز کی خصوصی جج پروین سنگھ کے سامنے یہ مقدمہ پیش کیا گیا تھا جنہوں نے ان پر غداری کے الزامات کے علاوہ دشمنی پھیلانے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا بھی فرد جرم عائد کیا۔

Leave a comment