کرینہ اور امریتا کوویڈ19 کی شکار

ممبئی :کورونا وائرس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ان سے متعلق ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ دونوں نے حال ہی میں کوویڈ-19 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی پارٹیوں میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان دونوں اسٹارز کے کوویڈ 19 کے شکار ہونے کے بعد دوسروں سے ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا بہت قریبی دوست ہیں اور عموماً ایک ساتھ ممبئی میں پارٹیز میں بھی جاتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب ممبئی کی میونسپل کارپوریشن ان اداکاراؤں سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں، بی ایم سی نے دونوں پارٹیوں کے رابطوں کا پتہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ان اداکاراؤں کے رابطوں سے کچھ اور مشہور شخصیات کی رپورٹس آ سکتی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading