ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور منگولیا کی ٹیم 14.2 اوورز میں 17 رنز بنا سکی اسلئے جیت کے لیے 18 رنز کا ہدف ہانگ کانگ کو دیا۔ منگولیا کی جانب سے چار بلے بازوں نے صفر، تین بلے بازوں نے ایک رن، تین بلے بازوں نے دو دو اور ایک بلے باز نے پانچ رنز بنائے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے ذیشان علی اور جیمی ایٹکنسن رنز کا تعاقب کرنے آئے۔ اس جوڑی نے پہلے ہی اوور میں 13 رنز بنائے۔ جیمی ایٹکنسن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ باقی 3 گیندوں میں پانچ رنز بنا کر ہانگ کانگ جیت گئی۔
ہانگ کانگ نے یہ فتح صرف 10 گیندوں میں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ T20 کرکٹ میں تیسرا تیز ترین رنز کا تعاقب تھا۔ آئل آف مین کی ٹیم اس سے قبل اسپین کے خلاف 10 اور منگولیا کے خلاف 12 کا ریکارڈ رکھتی تھی۔ جاپان کے خلاف منگولیا کی کارکردگی خراب رہی۔