نئی دہلی ۔29۔ جنوری ۔واجپئی حکومت میں وزیر دفاع رہے جارج فرنانڈیز کا منگل کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ فرنانڈیز طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے، وہ الجائیمر میں مبتلا تھے۔ وہیں اپنی صحت کی وجہ سے وہ کئی سالوں سے عوامی زندگی سے باہر تھے۔اٹل بہاری واجپئ کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جارج فرنانڈیز وزیر دفاع رہے ۔ وہ 1998 سے 2004 کے بیچ وزیر دفاع رہے۔ 2004 میں تابوت گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں دو الگ- الگ کمیشن آف انکوائری میں انہیں بےقصور قرار دیا گیا تھا۔