کرکٹ میں اب نئی ترمیم’ نوبال کےلئے تھرڈ امپائر فیصلہ کریں گے

z_p11-Call

ممبئی:امپائرکی ایک غلطی پورے میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ اکثرکئی میچوں میں ایسا ہوتا ہے کہ امپائرگیند بازکی نوبال پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں اوربلے بازکوآوٹ قراردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد رپلے میں نوبال کا پتہ چلتا ہے اورپھراس وکٹ پرتنازعہ ہوتا ہے۔ تاہم اب آئی سی سی نے اس طرح کی غلطی سے نمٹنے کا حل نکال لیا ہے، اب کسی میچ میں نوبال سے متعلق کوئی تنازعہ نہیں ہوگا۔ ‘ممبئی مرر’ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے نوبال ٹکنالوجی کو منظوری دے دی ہے، جوسب سے پہلے ہندوستان میں نافذ ہونے والی ہے۔نوبال ٹکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے، جس کے ذریعہ گیند بازی کے پیرپرنظررکھی جاسکے گی۔ گیند بازجب کریزپراپنا پیرلینڈ کرے گا تواس پرتھرڈ امپائرکیمرے سے نظر رکھےگا۔ اگروہ پاوں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔ عام طورپرتھرڈ امپائرڈی آرایس کےدوران ہی گیند بازکے پیرپرنظرڈالتا ہے، لیکن نو بال ٹکنا لوجی کے تحت اب ایسا نہیں ہوگا۔ویسے نوبال ٹکنا لوجی کافی مہنگی ہے۔ ایک میچ میں اس کے استعمال پرہزاروں ڈالرکا خرچ آسکتا ہے، اسی لئے آئی سی سی اسے نافذ کرنے میں ہچکچا رہی تھی۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے مطالبے پراب آئی سی سی اس کے ٹرائل کے لئے تیارہوگئی ہے۔ جلد ہی اسے ہندوستان میں ہونے والے میچوں میں استعمال کیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading