فیس بُک پرمسلم نوجوان نے خود کو ”جیش محمد“ کا رُکن ظاہر کیا‘ہندوواہنی پولس اسٹیشن پہنچی

fb_post

ؒلکھنو:اترپردیش کےاوریا میں ایک مسلم نوجوان نےاپنی فیس بک آئی ڈی پردہشت گرد تنظیم جیش محمد کا رکن ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔ نوجوان نےاپنے فیس بک پروفائل پرلکھا ہے’جیش محمد کے رکن’۔ نوجوان کی یہ فیس بک پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس فیس بک پوسٹ کولےکرہندو یوا واہنی نے صدرکوتوالی میں نوجوان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ اوریا صدرکوتوالی علاقےکا ہے۔ یہاں اخلاق خان نام کا ایک نوجوان بال کاٹنےکا کام کرتا ہے۔ نوجوان کےفیس بک پروفائل کا ایک پوسٹ ضلع میں تمام واٹس اپ گروپ پروائرل ہورہا ہے۔ جس میں لکھا ہے’جیش محمد کے رکن’۔ جب یہ پوسٹ ضلع کی ہندویوا واہنی کے رکن کے پاس پہنچی توکارکنان نےصدرکوتوالی میں اس کی شکایت کی۔واقعہ کولےکرصدرتھانہ صدرکا کہنا ہےکہ ہندویوا واہنی کےارکان کی طرف سےایک شکایت ملی ہےکہ ایک مسلم نوجوان نےاپنے فیس بک صفحہ پردہشت گرد تنظیم کا رکن ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہےکہ یہ فیس بک پروفائل اس نوجوان کا ہےبھی یا نہیں۔ یا کسی نےشرارت میں ایسا کیا ہے۔ جانچ پوری ہونے کے بعد جوسچ سامنےآئےگا، اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔(بہ شکریہ نیوزاردو18)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading