کرکٹر مہیندرسنگھ دھونی ‘بی جے پی میں شمولیت اختیارکریں گے؟

نئی دہلی:11جولائی(ایجنسیز)کیا مہندرسنگھ دھونی کرکٹ سے سنیاس لینے کے بعد ملک کی خدمت کیلئے سیاست کا رخ کریں گےَ کیا ایم ایس دھونی بی جے ہی کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں؟۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ دعویٰ خود بی جے پی لیڈر کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ بہار بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ مہندر سنگھ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ بہار ودھان پریشد کے ممبر اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان نے کہا ہے کہ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں اس کیلئے کئی مرتبہ ان سے بات کی گئی ہے۔بتادیں کہ بی جے پی کی ایک مہم کے دوران پارٹی کے بڑے لیڈر بھی ایم ایس دھونی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ پاسوان نے کہا کہ سماج کے جو بھی رول ماڈل ہیں چاہے وہ کھیل سے ہوں یا فلمی دنیا سے، تعلیم سے ہوں ہا کسی بھی فیلڈ سے ان کو ساتھ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دھونی ہمارے ساتھ آتے ہیں تو پارٹی کیلئے کافی اچھا ہوگا۔۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ کسی لیڈر سے زیادہ عوام کو متاثر کریں گے۔ ہماری پارٹی کی کوشش ہے کہ ہر فیلڈ کے رول ماڈل کو جوڑیں۔۔مہندرس سنگھ دونی کی بی جے میں اینٹری پر کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر مہندرس سنگھ دھونی کو سیاست مین آنا ہے تو وہی طے کریں گے انہیں کس پارٹی کو اپنانا ہے۔ کانگریس لیڈر پریم چند کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ملک کے سبھی نامی۔گرامی لوگوں کو پارٹی میں شامل کرانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ ایسے چرچا گزشتہ سال بھی تھی جب امت شاہ دھونی سے ملنے پہنچے تھے۔۔یہ تو بات ہوئی لیڈران کی لیکن ماہی کے سیاست میں جانے کی بات سن کر ان کے فینس بھی کافی خوش ہیں۔ فینس چاہتے ہیں کہ مہندرسنگھ دونی کرکٹ کی طرح ہی سیاست میں بھی ایک صحیح ٹیم کیلئے ایک طویل اور دھماکیدار پاری کھیلیں۔ بہر حال مہندر سنگھ دھونی آگے کیا کریں گے یہ تو وقت بتائے گا لیکن ماہی کے سیاست میں آنےکی خبرسے اقتدار کے گلیارے کے ساتھ ملک بھر میں بھی چرچا کا بازار گرم ہو چلا ہے۔(بہ شکریہ اردو نیوز18)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading