کرکٹرعرفان پٹھان کی فلم انڈسٹری میں انٹری ٗ فلم کوپڑا میں بنے ترکی ایجنٹ ٗٹریلردیکھئے

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان اپنی پہلی فلم کوبرا سے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم 31 اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ پٹھان کے ساتھ ساؤتھ انڈین اسٹار چیان وکرم اور KGF اسٹار سری ندھی شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایات اجے گناموتھو نے دی ہیں اور موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ اس کا ٹریلر جمعرات (25 اگست) کو لانچ کیا گیا ہے۔

عرفان پٹھان آنے والی فلم ‘کوبرا سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ کوبرا میں وہ ترکی کے انٹرپول ایجنٹ اسلان یلماز کا کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی تامل فلم میں کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا۔آیئےٹریلردیکھئے