کرونا وائرس دبئی پر نمودار، اس خبر پر بڑی جڑپ

کرونا وائرس دبئی پر نمودار، اس خبر پر بڑی جڑپ
سوشل میڈیا پر کروناوائرس کی متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اماراتی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز نے کروناوائرس دبئی پہنچنے سے متعلق کوئی خبر نشر کی نہ ہی انٹرنیٹ ایڈیشن شامل کی۔

سوشل میڈیا پر جعلی خبر زیر گردش ہے کہ دبئی میں 2فروری سے اسکول بند رہیں گے۔ تاہم ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ متعلقہ اداروں اور انتظامیہ نے بھی معاملے کی تردید کردی ہے۔

دبئی میں 2 فروری سے اسکول بند ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دبئی میں کروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹ پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ دبئی میں کروناوائرس پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 213 ہوگئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نےکروناوائرس پرعالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا اور کہا ایمرجنسی کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

چین میں کرونا وائرس 213 افراد کی جان لے گیا جبکہ 10 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، وائرس کے خوف کے باعث چینی شہروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

وائرس پھیلنے کے مرکز شہر ووہان میں سناٹا طاری ہے، تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز اور دفاتر بند ہیں جبکہ ووہان میں مریضوں کیلئے ہنگامی بنیاد پر دو اسپتال قائم کیے جارہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading