نئی دہلی ، یکم فروری (یواین آئی) حکومت کے سال21 ۔2020 کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافہ کئے جانے سے سگریٹ،تمباکو، درآمد شدہ خوردنی تیل، پنکھا جوتے، الیکٹرونک گاڑی، کھلونے اور كچن کا سازسامان مہنگا ہو جائے گا ۔ وہیں دوسری طرف ٹیکس کم کئے جانے سے نیوز پرنٹ، کھیل کی اشیاء اور مائیکروفون وغیرہ سستے بھی ہوں گے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج اپنا دوسرا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی قسم کے سامان پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ اور کچھ اشیاء پر ٹیکس میں کمی کئے جانے کا اعلان کیا۔محصولات میں اضافہ سے درآمد مکھن۔ گھی، بٹر کا تیل ، خوردنی تیل، پينٹ بٹر، چوئم گم ، ڈايٹري سویا فائبر، اخروٹ، فٹ ویئر، شیورس، ہیئر كليپر، بال ہٹانے کے آلے، ٹیبل ویئر، كچن ویئر ، واٹر فلٹر، گلاس ویئر، پیڈلاكس، کنگھا، هيئرپنس، کرلنگ پنس، ٹیبل، چھت اور پیڈسٹل پنکھے، واٹر ہیٹر، ہیئر ڈرايرس، اووینس، کافی اور ٹی میکرس، ٹوسٹرس، کھلونے، اسٹیشنری، مصنوعی پھول وغیرہ مہنگے ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ہونے سے سگریٹ، حقہ، چبانے والا تمباکو، ، خوشبودار تمباکو، زردہ اور ایسنس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
محصولات میں کمی کئے جانے سے کھیل کے سامان، مائیکروفون، نيوزپرنٹ ، الیکٹرونک گاڑی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔