کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ۔ایک۔ہی مرحلے میں رائے دہی ہوگی

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بالآخر اعلان ہو گیا ہے۔ کرناٹک میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔ کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہی آج سے کرناٹک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

چیف سنٹرل الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کی اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کے پاس 117، کانگریس کے پاس 69، جے ڈی ایس کے پاس 32 اور دیگر کے پاس چھ سیٹیں ہیں۔ اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس الیکشن میں کون برسر اقتدار آنے گا۔

کرناٹک میں کل 5,21,73,579 ووٹر ہیں۔ اس میں 16 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے، اس لیے یہ انتخاب ہو رہا ہے۔