ناندیڑ: 19 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑجنوب حلقہ انتخاب سے ایم آئی ایم کے امیدوار صابر چاوس کی کربلا‘ ہتائی ‘منڈھائی اور چوپالہ میں کامیاب ریالی نکالی گئی ۔اس ریالی میں پارٹی کے مقامی لیڈران سید معین‘ الطاف سر کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان ورکرس اور عام ووٹرس نے شرکت کی ۔
صابرچاوس ووٹرس سے ان کے گھر جاکر شخصی طور پر ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ان کاکہنا ہے کہ اب ایک مسلم امیدوار کو مہاراشٹر اسمبلی میں روانہ کرنے کا وقت آگیا ہے تاکہ وہ مسلمانوں اوردیگر پسماندہ ذات کے لوگوں کے مسائل پرعمدگیی کے ساتھ اسمبلی میں نمائندگی کرسکیں گے ۔
ناندیڑ میں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی(ایم پی)دو جلسہ عام ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ہے ۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ایم آئی ایم اور اسکے امیدوار کے ساتھ ہیں۔