ناندیڑ شمال میں کانگریس ۔ شیوسینا امیدوار میں اصل مقابلہ

ناندیڑ: 19 اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز) اسمبلی الیکشن کے لئے اب صرف ایک دن باقی رہے گیا ہے ۔21 اکتوبر کو ووٹر اپنے حق کاا ستعمال کریں گے ۔ سبھی پارٹیوں اوران کے امیدواروں کی انتخابی تشہیری مہم میں زبردست تیزی آگئی ہے ۔آج بروز ہفتہ کی شام پانچ بجے تشہیری مہم ختم ہوچکی ہے ۔ضلع انتظامیہ بینرس ‘ہورڈنگس ‘اورپوسٹرس وغیرہ ہٹانے لگا ہے ۔لاوڈاسپیکر خاموش ہوچکے ہیں ۔ناندیڑحلقہ شمال میں یوں تو 24 امیدوار الیکشن میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ کانگریس پارٹی ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے متحدہ نامزد امیدوار ڈی پی ساونت اور شیوسینا کے تیز وطرار جواں سال امیدوار بالاجی کلیانکر کے درمیان ہے ۔

کلیانکر کو زعفرانی تنظیموں کی تائید حاصل ہے تو ڈی پی ساونت کو مسلم ۔دلت ‘مراٹھااوردیگر ہندو سماج کے ووٹرس کی بھرپورتائید حاصل ہورہی ہے ۔ ویسے ساونت موجودہ ایم ایل اے ہیں اور انھوں نے دیہی علاقوں میںسڑکوں کی تعمیر ‘ پانی اورڈرینج کی پائپ لائن کوگلی گلی میںبچھاکر پانی کی قلت کودور کردیاہے تو علاقے میںصاف صفائی کاماحول بنایا ہے ۔آج ڈی پی ساونت نے دیگلورناکہ علاقہ میں پیدل دورہ کیا ۔

ان کے ہمراہ مسعوداحمدخاں ‘شیر علی ‘ بابوخاں ‘عبدالحبیب باغبان و دیگر کانگریسی ورکرس موجود تھے ۔ساونت کا تعلق مراٹھا سماج سے ہونے کی وجہ سے انھیں اس سماج کے خاصے ووٹ مل سکتے ہیں ۔ لیکن الیکشن میں آخری لمحہ تک کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔اس لئے کسی کی ہارجیت کی پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading