کانگو کی صورتحال کا جائزہ لیں گے :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کانگو کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کارلوس البرٹو ڈاس سینٹوز کروز کو وہاں (کانگو) بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا‘‘کانگو میں شہریوں پر حملہ کے بعد ہم نے برازیل کے رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل کارلوس البرٹو ڈاس سینٹوز کروز کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ وہ منگل کو کانگو روانہ ہوں گے ’’۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کارلوس ‘شمالی کیوو’ اور ‘اتوري ’صوبوں میں شہریوں کی حفاظت اور مسلح گروپوں کو بے اثر کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر کارلوس جنوری کے شروع میں اقوام متحدہ کی امن مہم محکمہ کے سربراہ جین-پیئر لیکروئیکس کو ایک داخلی رپورٹ پیش کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر کارلوس کانگو میں اقوام متحدہ استحکام مشن کے سابق سربراہ ہیں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading