کانگریس پوری طاقت کے ساتھ پارلیمانی انتخابات کے لئے  تیار ہے: اشوک چوہان

مسلسل تین دنوں تک جاری رہنے والی میراتھن میٹنگ میں پارلیمانی حلقوں وریاستی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

ممبئی: آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایم پی اشوک چوہان کی زیرصدارت  ۱۵، ۱۶؍اور ۱۷ ؍نومبر کو ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست کی ۴۲پارلیمانی حلقوں نیز ریاست کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ دوران بڑی کثیرتعداد میں ریاست کے مختلف مقامات سے آنے والے امیدواروں نے پارٹی سے نمائندگی طلب کی ہے ۔ جس کے بعد اشوک چوہان نے  کہا  کہ کانگریس  پوری طاقت کے ساتھ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔ میٹنگ کے بعد اشوک چوہان نے کہا کہ جمعرات ۱۵؍نومبر کو مراٹھواڑہ ومغربی مہاراشٹر، ۱۶؍نومبر کو ودربھ وشمالی مہاراشٹر اور ۱۷؍نومبر کو کوکن حلقے کے تمام پارلیمانی حلقوں وریاست کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں  پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں نے پارٹی سے نمائندگی طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وریاستی حکومت کی غلط وگمراہ کن پالیسیوں کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ریاست بھر کے کانگریسی کارکنان کے زبردست جوش وخروش نیز پارٹی کی جانب سے نکالا گیا جن سنگھرش یاترا کے زبردست اثرات کے پیشِ نظر پوری ریاست  نہایت مضبوطی کے ساتھ کانگریس کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پارٹی بی جے پی کو شکشت دے گی اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی حکومت قائم ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading