کانگریس پارٹی کی ریلی میں پرینکا چوپڑہ کے نعرے

کانگریس پارٹی کی ریلی میں پرینکا چوپڑہ کے نعرے

کانگریس پارٹی کی ریلی کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر نعرہ لگانے والے کانگریس رہنما کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگرین کی جانب سے جاری ایک ریلی کے دوران رہنما اپنی پارٹی لیڈران کے نعرے لگا رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ وڈیوبھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

وڈیومیں کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، راہل گاندھی زندہ باد اور پھر پرینکا گاندھی زندہ باد کے بجائے پریانکا  چوپڑا زندہ باد کہہ جاتے ہیں لیکن انہیں تب بھی اس غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔

 

تاہم جب انہیں ان کے ساتھ کھڑے ساتھی یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صارفین اس وڈیوسے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ کچھ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading