ریلوے کا بڑا قدم۔جنرل بوگی میں بھی ریزرویشن ملے گا۔جانئے کیسے

نئی دہلی: ہندستانی ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ریلوے اب جنرل ڈبے میں بھی سفر کرنے والے مسافروں کو کنفرم ٹکٹ دے گا۔

ریلوے کی اس نئی شروعات کے تحت آپ کی سیٹ کا نمبر آپ کی فوٹو کے ساتھ آپ کے وہاٹس ایپ پر آجائے گا۔ اس سے پلیٹ فارم پر لمبی لائنوں کے جھنجھٹ سےتو چھٹکارا ملے گا ہی ساتھ ہی سیٹ کو لیکر گڑبڑی کا اندیشہ بھی کم ہوجائے گا۔

اس منصوبہ کی شروعات مشرقی۔ وسطی ریلوے کے داناپور منڈل نے پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر پورب یعنی پاس فار ان ریزروڈ بورڈ نام سے کی ہے۔ وہیں ریلوے اب اسے پورے ملک میں نافذ کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت جنرل ڈبوں میں ان ریزروڈ سیٹوں پر بھی آپ کو کنفرم سیٹ مل سکے گی۔ ان ریزروڈ ٹکٹ دیتے وقت ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس دیا جارہا ہے۔

اس ٹکٹ کو لینے کیلئے جب آپ ٹرین کیلئے ریلوے کاؤنٹر سے ٹکٹ لیں گے تو ساتھ ہی میں ہی ایک پورب کا کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔ یہاں پرشناخت کارڈ دیکھ کر آپ کی فوٹو کھینچ لی جائے گی۔ اس کے بعد آپ کے وہاٹس ایپ نمبر پر ڈیجیٹل ٹکٹ آپ کو بھیجا جائے گا جس میں آپ کی فوٹو لگی ہوگی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading