دارالمطالعہ اور مسابقتی امتحانات مرکز کی قدیم شہر منتقلی کویقینی بناےا جائے :آل انڈیا تنظیم انصاف

ناندےڑ:17دسمبر (عبدالرحمٰن) : مسابقتی امتحانات رہنمائی مرکز اور ڈاکٹر رام منوہر لوہےا دارالمطالعہ کی وزیر آباد سبزی منڈی علاقہ سے قدیم شہر قلعہ علاقہ میں منتقلی کو ےقینی بنانے کا مطالبہ آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے بلدےہ کمشنر سے کےا گےا ہے۔اس ضمن میں تنظیم کے ضلع صدر عبدالبشیر ماجد کی قےادت میں ایک وفد نے بلدےہ کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کےا۔اس سلسلہ کی تفصیلات ےہ ہیں کہ گزشتہ دنوں ناندےڑ بلدےہ عظمیٰ کے اجلاس عام میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے وزیر آباد سبزی منڈی علاقہ میں قائم بلدیہ عظمیٰ کے مسابقتی ا متحانات رہنمائی مرکز اور ڈاکٹر رام منوہر لوہےا دارالمطالعہ کو وہاں سے منتقل کرتے ہوئے قدیم شہر کے قلعہ علاقہ میں قائم کرنے کا فیصلہ کےا گےا تھا تاکہ اس سے اقلےتی سماج کے طلبہ کو بھرپور استفادہ کا موقع مل سکے۔تنظیم انصاف نے اس فیصلہ کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قدیم شہر کے مسلم طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تےاری میں اس مرکز اور دارالمطالعہ سے کافی فائدہ ملنے کی امید ہے۔تنظیم نے تاہم اس بات کے اندےشے ظاہر کئے کہ بعض متعصب عوامی نمائندے سےاست کرتے ہوئے اس مرکز کی منتقلی میں رکاوٹےں پیدا کرسکتے ہیں۔تنظیم انصاف کی جانب سے بلدےہ کمشنر سے اپیل کی گئی کہ مسابقتی امتحانات رہنمائی مرکز اور اور ڈاکٹر رام منوہر لوہےا دارالمطالعہ کی قدیم شہر منتقلی کو جلد از جلد ےقینی بناےا جائے۔اس میمورنڈم پر آل انڈیا تنظیم انصاف کے قومی سیکرےٹری فاروق احمد،ضلع صدر عبدالبشیر ماجد،ضلع نائب صدرزبےر ےافعی ،ضلع سیکرےٹری شریدھر کامبلے ،شہر صدر محمد فہیم ،محمد اظہرالدین،معین قریشی،محمود دیشمکھ،محمد قاسم،ایڈوکےٹ شیخ بلال،ثاقب انور،ایشان خان کے دستخط ثبت ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading