نئی دہلی:کارپوریٹ کلچر میں بڑھتے خفیہ تعلقات اور ایکسٹرا میریٹل افیئرز پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک لڑکی اپنے میٹرو سفر کے دوران پیش آئے ایک واقعے کو طنزیہ انداز میں بیان کرتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کہتی ہے کہ اس کے برابر میں بیٹھی ایک خاتون فون پر اپنے آفس افیئر سے نہایت محبت بھرے لہجے میں بات کر رہی تھی۔
لڑکی کے مطابق، خاتون اپنے آفس افیئر کو ’سچن سر‘ کہہ کر مخاطب کر رہی تھی، نام لیتے ہی آواز میں خاص مٹھاس آ جاتی تھی۔ تاہم محض دو منٹ بعد جب شوہر کا فون آیا تو لہجہ فوراً بدل گیا، ’’ہاں، پہنچ گئی ہوں… آ جاؤں گی۔‘‘
خفیہ تعلق، شک سے بچنے کی منصوبہ بندی
لڑکی آگے بتاتی ہے کہ بات چیت یہیں ختم نہیں ہوئی۔ اسی کال کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ’سچن سر‘ خود بھی شادی شدہ ہیں۔ دونوں اس قدر ہوشیاری سے مشترکہ ٹرپ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ کسی کو شک ہونے کی گنجائش ہی نہ رہے۔
یہ طے کیا جا رہا تھا کہ پہلے قریبی جگہوں پر جائیں گے تاکہ شوہر اور بیوی دونوں کو سب کچھ معمول کے مطابق لگے۔ یہاں تک کہا گیا کہ اگر گھر والوں کا موڈ خراب ہوا تو ’’چاروں کا موڈ خراب ہو جائے گا۔‘‘ یہ سن کر لڑکی جھنجھلاہٹ کے ساتھ کہتی ہے، ’’اس فساد کی جڑ تم دونوں ہی ہو۔‘‘
ایکس پر وائرل ویڈیو، صارفین کے شدید ردِعمل
57 سیکنڈ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر @RajveerIND نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ کیپشن میں لکھا گیا ہے:
’’اگر لوگ اپنے خفیہ آفس رومانس پر جتنا وقت لگاتے ہیں، اس کا آدھا بھی کام پر لگا دیں، تو سب امیر ہو جائیں۔‘‘
خبر لکھے جانے تک ویڈیو کو 42 ہزار 900 سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 1,100 سے زیادہ لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا گپ شپ نہیں، سماجی حقیقت کی جھلک
یہ ویڈیو محض گپ شپ نہیں بلکہ آج کے شہری معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے، جہاں رشتے اب مینجمنٹ پروجیکٹ بنتے جا رہے ہیں اور اعتماد سب سے کمزور کڑی ثابت ہو رہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ نوجوان نسل یہ سب دیکھ کر کیا سیکھ رہی ہے؟ ہنسی مذاق کے پیچھے چھپی یہ کہانی ہمیں آئینہ دکھاتی ہے۔ اگر رشتوں میں ایمانداری باقی نہ رہی تو نہ نوکری سکون دے گی اور نہ زندگی۔ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ رفتار کم کر کے رشتوں کی اصل قدر کو سمجھا جائے۔