اورنگ آباد (نمائندہ خصوصی):اورنگ آباد ڈویڑنل کمشنریٹ میں ناندیڑ واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے بھارتیہ نیشنل کانگریس اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے نومنتخب کارپوریٹروں نے مشترکہ طور پر **”لوک نیائے وکاس آگھاڑی کی باضابطہ تشکیل کا اعلان کرکے رجسٹرد کیاگیا۔
اس موقع پرپرشانت بھاو¿ انگولے کو متفقہ طور پر آغاڑی کا *گروپ لیڈر* منتخب کیا گیا۔اس اگھاڑی کی تشکیل کا اہم مقصد اپوزشن کی کرسی پر اس اتحاد کاقبضہ جمانے کی کوشش بھی بتائی جارہی ہے ،۔قابلِ ذکر ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس اور ونچت بہوجن آگھاڑی نے اتحاد کے تحت الیکشن لڑا تھا، جس میں کانگریس نے 10 جبکہ ونچت بہوجن آگھاڑی نے 5 نشستوں** پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی انتخابی اتحاد کو آگے بڑھاتے ہوئے
اب کارپوریشن میں مشترکہ محاذ قائم کیا گیا ہے۔اس موقع پر ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کے صدرعبدالستار صاحب، سابق نائب میئر آنند چوہان صاحب، کارپوریٹر بابو بھائی کھوکے والے**، عبدالغفار صاحب، شعئب بھائی، فہیم بھائی، محسن خان ، پاشا بھائی، ابراہیم بھائی، رمیش گوڈبولے، ستیہ پال ساونت، قاضی نافع بھائی سمیت دونوں جماعتوں کے کئی منتخب نمائندے اور سینئر قائدین موجود تھے۔اجلاس کے دوران شہری بنیادی سہولتوں، عوامی حقوق کے تحفظ اور شہر کی مجموعی ترقی کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن میں ایک مضبوط، مو¿ثر اور ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔