ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم بننے پر ڈاکٹر سید احمد خان کو استقبالیہ

حیدر آباد:(راست ) آج ال عزیز ہربل آڈیٹوریم صاحب آباد میں ڈاکٹر سید احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم بننے پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی، آئ ہارٹ، اور کاؤنسل آف ہیلتھ نے مشترکہ طور پر ایک تقریب اعزازی کا انعقاد کیا جس میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔پروفیسر محمد یونس صدیقی صاحب کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب کا آغاز ڈاکٹر زید عبدالعزیز کی تلاوت قرآن سے ہوا .

اس کے بعد آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے صدر ڈاکٹر طیب انجم نے استقبالیہ پیش کیا اور پھر ڈاکٹر سید احمد خان کو مومینٹو اور گلدستہ پیش کیا گیا، ڈاکٹر سید احمد خان نے اپنے خطاب میں منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خوبصورت سفر اور جفاکشی کی روداد بھی سنائی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر خبیب احمد جنرل سکریٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی، نے کی صدارتی خطبہ میں پروفیسر محمد یونس صدیقی نے ڈاکٹر سید احمد خان کو مبارکباد پیش کی اور یونانی کے فروغ پر زور دیا اس محفل میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے نائب صدر ڈاکٹر ہدایت اللہ،آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے سکریٹری ڈاکٹر زید عبد العزیز، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے سکریٹری ڈاکٹر جنید ملک کے علاوہ، ڈاکٹر احمد رانا، حکیم عطاء الرحمن اجملی، وغیرہ نے شرکت کی۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی، آئ ہارٹ، اور کاؤنسل آف ہیلتھ کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔یہ اطلاع آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ یوپی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر خبیب احمد نے دی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں