ڈانسر سپنا چودھری کانیا لُک دیکھ کرمداح بھی حیران ہوگئے‘ ، تصویر وائرل

ریانہ :ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری بھلے ہی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ بن چکی ہوں ، لیکن ّآج بھی وہ ڈانس شوز کرتی نظر ّآتی ہیں۔ سوٹ میں ڈانس کرتی سپنا کے دیسی انداز کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں ، لیکن اب ہم ّآپ کو سپنا کا جو اوتار دکھانے جارہے ہیں وہ دیکھ کر ّآپ بھی چونک جائیں گے۔دیسی کوئن سے سپنا چودھری اب ہاٹ کوئن بن چکی ہیں۔ حال ہی میں سپنا چودھری کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصویروں میں سپنا چودھری سوٹ چھوڑ کر چھوٹی سی ڈریس پہنے نظر ّآرہی ہیں۔ 4-62.jpg
ان کا یہ انداز دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔دراصل سپنا نے حال ہی میں ہاٹ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں سپنا نے گولڈن رنگ کی چھوٹی سی ڈریس پہن رکھی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیک لیس ڈریس میں سپنا نے اپنا ٹیٹو بھی بخوبی دکھایا ہے۔ سپنا اس ڈریس کے ساتھ کالے جوتے میں نظر ّآرہی ہیں۔ سپنا چودھری کے اس نئے انداز کو دیکھ کر ان کے فینس کہہ رہے ہیں کہ ان کے سامنے تو بالی ووڈ اداکارائیں بھی فیل ہیں۔ایک فین کا کہنا ہے کہ پیسہ ہو تو انسان کیا کیا نہیں کرسکتا ، لیکن سپنا نےکافی محنت کی ہے۔
اس کے علاوہ کئی یوزرس ان کے اس انداز کو کافی ہاٹ بتارہے ہیں تو وہیں کچھ سپنا کے دیوانے بھی ہوئے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ ہریانہ ، اترپردیش سے لے کر بہار اور مدھیہ پردیش تک میں سپنا چودھری کا جلوہ ہے۔ ان کی فین فالوئنگ ایسی ہے کہ اس میں بچوں سے لے کر بوڑھے تک سبھی شامل ہیں۔

1-149

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading