چھوٹے بچوں کے جھگڑے میں35سالہ ماجدخاں کی دردناک موت

پربھنی کے درگاہ روڈ علاقہ میں المناک واقعہ‘دیگر افرادزخمی
پربھنی:31جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)شہرپربھنی کے درگاہ روڈپرواقع غوث کالونی میں دو مسلم فیملی میں چھوٹے بچوں کے معمولی جھگڑے پرزبردست ہنگامہ ہوااورایک شخص اپنی جان گنوابیٹھا ۔اس افسوسناک واقعہ کے معاملے میں دونوں گروپ نے ایک دوسرے کے خلاف کوتوالی پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے ۔ ہفتہ 30جنوری کودوپہرچھوٹے بچوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوااو پھر دوگروپ میں زبردست مارپیٹ بھی ہوئی ۔

اسی دن شب آٹھ بجے دوبارہ خونریزجھگڑ ا ہوا جس میں بدقسمتی سے35سالہ نوجوان کی دردناک موت ہوگئی ۔ مہلوک شخص کا نام ماجد خان ہے ۔مقتول کے بھائی احمدخاںسلیم خان نے کوتوالی پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ ہفتہ 30 جنوری کوشب آٹھ بجے ملزمین نے غیرضروری افراد کامجمع کیااور اسی دن دوپہر میں بچوں کے ہوئے جھگڑے کے معاملے پر فریادی کی بیوی ‘والدہ اوبہن کوگالی گلوچ کی ۔

جس میں فریادی کے بھائی ماجدخان کے پرلاٹھےوں و پتھروںسے وارکرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔انھیں علاج کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹرنے مردہ قراردیا ۔اس معاملے میں احمدخان کی شکایت پر ملزمین سید نقی‘ سید نعیم ‘سید معین ‘ہاشمی ‘سید عبدالرحمن ‘سید جیلانی ‘سید عبدالبراہیم ودیگر دو افراد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیاہے ۔اس معاملے میںدوسر ے گروپ نے بھی پولس میں مارپیٹ کی شکایت درج کروائی ہے ۔ تفتیش اے پی آئی وشال بہاترے کررہے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈٰی وا ے ایس پی سنیل اوہاڑ ‘اے پی آئی پاٹل پہنچ گئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading