ممبئی : 27 اپریل (یو این آئی)چوری کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی کوویڈ-19 رپورٹ مثبت آنے کے سبب بشمول ایک جج، عدالتی ملازمین اور پولس اہلکاروں سمیت کم از کم 22 افراد کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا ہے۔آج یہاں سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک شخص کو 21 اپریل کو گورگاؤں کے مضافاتی علاقے بنگور نگر میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک بند دکان توڑ کر سگریٹ کے پیکٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ بعد ازاں پولس کو یہ بھی پتہ چلا کہ اس کو پہلے بھی دیگر جرائم کے سبب ممبئی سےتڑی پار( جلاوطن) کردیا گیا تھا۔
اگلی صبح اسے ایک مقا می عدالت کے . مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات دیے۔ جس پر ملزم کو پولیس وین کے ذریعے سے تھانہ سینٹرل جیل لے جایا گیا تھا ، لیکن چونکہ تھانہ جیل میں جگہ نہیں تھی اس لیے اسے رائے آباد کی تلوجہ سینٹرل جیل لے جایا گیا۔