وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے 6ارکان خاندان کورونا سے مثبت پائے گئے

حیدرآباد27اپریل (یواین آئی)اے پی کے ضلع کرنول میں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیوکمار کے خاندان کے 6اراکین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔کرنول ضلع میں تاحال 292مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے 6ارکان خاندان بشمول ان کے بھائی کوویڈ19سے مثبت پائے گئے۔

ان کا علاج سرکاری اسپتال میں کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام کی حالت مستحکم ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ ان کے کرنول میں سب سے زیادہ نمونے حاصل کئے گئے ہیں،اسی لئے کوروناوائرس کے زیادہ تر معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن جماعت کے لیڈروں کے الزامات کو مسترد کردیا کہ حکومت ضلع میں ان مثبت معاملات میں اضافہ کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ سات ڈاکٹرس ضلع میں کورونا ysr

وائرس سے متاثر پائے گئے اور ایک ڈاکٹر کی حال ہی میں موت واقع ہوئی جس سے ضلع میں صورتحال کے کافی سنگین ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ریاستی حکومت نے پرنسپال سکریٹری اجئے جین کو اس ضلع میں تعینات کیا ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایاجاسکے۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ تین کوویڈ19خصوصی اسپتال ضلع میں قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 252مثبت مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading