چودہ مارچ کو دارالعلوم سونوری ضلع آکو لہ میں دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر کا صو بائی اجلاس عام

دار العلوم دیو بند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی قائد ملت مولانا سیدمحمود مدنی ، مفتی سلمان منصور پوری و دیگر کی شرکت متوقع : مولانا ندیم صدیقی

اکولہ ۔ ( پریس ریلیز) آج یہاں دار العلوم سو نوری ضلع اکولہ میں علاقہ ودربھ کے ۱۱؍ اضلاع کے جمعیۃ علماء کے عہدیداران و اراکین کا ایک مشاورتی اجلاس بصدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر منعقد ہوا ،جس میں ودربھ کے تمام اضلاع ،شہر اور تعلقوں کے ذمہ دار علماء کرام اور جمعیتی احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کی صحیح رہبری و رہنمائی کرنے ،حالات سے مایوس نہ ہو کر دین و شریعت کو مضبوطی سے تھامنے ،اس پر گامزن رہنے ،دینی تعلیم کو عام کرنے ،آنے والی نسل کے لئے بنیادی دینی تعلیم کا نظم کرنے ،جگہ جگہ پر مکاتب دینیہ قائم کرنے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ تمام ارا کین کے اتفاق رائے سے 14؍ مارچ ۲۰۱۹کو دارالعلوم سونوری ضلع آکو لہ میں دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر کا ایک صو بائی اجلاس عام منعقد کرنا طے کیا گیا ہے ،جس میں ملک کے معروف و مشہور علماء کرام خاص طور پر آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور ایشیاء کی عظیم اسلامک یونیورسٹی دار العلوم دیو بند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب مدظلہ العالی ،قائد ملت مولانا سیدمحمود مدنی صاحب مدظلہ العالی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند ، آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ کے جنرل سکریٹری مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب مدظلہ العالی استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ مراد آباد شاہی و دیگر دیگر شرکت فر مائیں گے ۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند آزادی کے بعد سے ہی مسلمانوں کے دین و ایمان کی بقاء اور مذہبی تشخص کی بر قراری کے لئے کو شاں ہے اور جمعیۃ کی نگرانی میں قائم آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ کے تحت ملک بھر دینی تعلیمی بیداری مہم اور مکاتب قائم کرنے کی تحریک کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے ذریعہ دینی تعلیم کی اہمیت لوگوں کے دلوں میں جا گزیں کرنے ،اخلاق و کردار میں سدھار پیدا کرنے ،گمراہی سے بچانے، ارتدادی تحریکوں کے سد باب اور اس کی سر کوبی کے لئے منظم طور پر میدان میں سر گرم عمل ہے ،اب اس تحریک کو مزید فعال و متحرک بنانے اور اس پیغام کو ہر ہر فرد تک پہونچانے کے لئے یہ اجلاس عام منعقد کیا جا رہا ہے جو ملت اسلامیہ کے لئے نشان راہ ثابت ہوگا ،صوبائی صدر محترم نے تمام اراکین سے اس اجلاس کو کا میاب بنا نے کے لئے ہر ممکن کو شش کرکے عوام کی بڑی تعداد میں شر کت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر کے صدر مفتی محمد روشن قاسمی مہتمم دار العلوم سونوری نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے،مکاتب کی ضرورت و اہمیت ،بورڈ کی نگرانی میں صوبے بھر میں چل رہے مکاتب کی تعلیمی و تر بیتی رپورٹ ، علاقے میں اس سے ہونے والے فوائد و اثرات ،اور اس کے لئے متعین کئے گئے نگراں کی بہترین کارکردگی و دیگر امور پر اظہار خیال کیا اور فرمایا کہ ہمارے لئے ایمان کی نعمت سب سے بڑی دولت ہے اور اس دولت کی حفاظت کا اہم ذریعہ دینی تعلیم کا حصول ہے ۔

مولانا محمد ابراہیم قاسمی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ داخلی و خارجی مسائل سے دوچار ہے ان حالات میں رسول خدا ﷺ کی سیرت ہمارے لئے بہترین اسوہ اور نمونہ ہے ،انہیں کی اتباع کرکے ہم ہر طرح کے مسائل حل کر سکتے ہیں ،جس میں سب سے اہم مسئلہ ایمان کی حفاظت و بقاء کا ہے اگر ہم داخلی مسائل کو حل کریں گے تو خارجی مسائل سے لڑنے کی ہمت پیدا ہوگی ۔

اس مشاورتی اجلاس کا آغازحافظ محمد ذکاء اللہ کی تلاوت قر آن کریم اور حافظ محمد ارحم کی نعت پاک سے ہوا ،حافظ اسید زبیر نے مکاتب اسلامیہ کے عنوان پر بنایا گیا ترانہ پیش کیا، قاری محمد سعد بن اسلم صدر جمعیۃ علماء منجھلے گاؤں ،نے شاندار نعتیہ کلام پیش کیا ،مولانا سید سلیم دھارنی سر پرست جمعیۃ علماء ضلع امراوتی نے بھی مفید مشورو سے نوازہ۔اجلاس میں شریک تمام احباب نے اس بات کا عہد کیا کہ اس اجلاس کو کا میاب بنانے کے لئے ہم اپنے اپنے مقام پر اس کی اہمیت و ضرورت سے عوام کو واقف کرائیں گے،منظم پیمانے پر اس کی دعوت چلائیں گے اور اجلاس کی آواز کو گھر گھر پہونچانے اور اسے کا میاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ عوام کو لانے کی فکرکریں گے۔صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading