جلگاؤں ١٩ ِفروری ٢٠١٩ ء ( سعیدپٹیل کے ذریعے ) آج بروز منگل بین السیاسی مشترکہ شیو جینتی جشن کمیٹی کی جانب سے شہر میں شایان شان پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیاتھا۔جس میں شیواجی مہاراج کی زندگی کے مختلیف پہلووں پر شاندار سجاوٹ کی نمائیش خصوصی طور پر ریلی کی رونق تھی۔
آج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج کھیل کامپلیکس سے شیواجی مہاراج کی تصویر پر گلہاۓ عقیدت پیش کرکے ریلی کا آغاز ہوا۔اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن ،میئر سیما بھولے ،شہر ایم ایل اے سریش( راجوماما) بھولے ،ایم ایل اے پروفیسر چندرکانت سونونے ،ایم ایل سی چندولال پٹیل ، پرتیبھا شیندے ، سابق وزیر گلاب راودیوکر ، راشٹروادی ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،راشٹروادی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر حاجی عبدالغفار ملک ،کانگریس کےشہر صدر ڈاکٹر رادھےشیام چودھری ،دیپک سرونشی ،مکند سپکالے ، وغیرہ موجود تھے۔
کھیل کامپلیکس سے شروع شیوجینتی کا جلوس شہر کے نہرو چوک ،شاستری ٹاورچوک ،چیترہ چوک سے شیوتیرتھ میدان پر شیواجی مہاراج کے پتلے کی مانوندنا کرکے ریلی اختتام پذیر ہوئی۔