چاندی دوہزار 50روپے مہنگی ہوکر ریکارڈ سطح پر،سونا بھی نئی اونچائی پر

نئی دہلی،28اگست(یواین آئی)غیر ملکوں میں سفید دھات میں رہی بڑی تیزی اور مقامی سطح پر سکہ ڈھالنے والوں کے ذریعہ مانگ بڑھنےسے دہلی صرافہ بازار میں بدھ کو چاندی حاضر دو ہزار 50روپے کی مہنگائی کی ساتھ 48ہزار 850روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔سونا بھی 300روپے چمک کر نئے ریکارڈ سطح 39ہزار 970روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔چاندی میں یہ یکم جولائی 2016کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے۔سفید دھات یکم جولائی 2016کو 2220روپے مضبوط ہوئی تھی۔چاندی وائدہ بھی 1290روپے کی بڑھت کے ساتھ 46،415فی کلوگرام بولی گئی۔سکہ خرید اور فروخت بھی دودو ہزار روپے چمک کر تقریباً 98ہزار اور 99ہزار روپے فی سینکڑہ پر پہنچ گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں