ناندیڑ:28اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ائیرپورٹ پولس نے سانگوی علاقہ میں کھڑے ٹرک سے 50لاکھ روپیوں کاگٹکھا ضبط کیا ہے ۔جبکہ ٹرک کی قیمت دس لاکھ روپے ہے۔ جس وقت ٹرک یہاں کھڑاتھا وہاں پر ٹرک ڈرائیور و گٹکھا مالک دونوں بھی موجود نہیں تھے ۔ 27اگست کو شب اطلاع ملی کہ سانگوی ٹی پوائنٹ پرکھڑے ٹرک نمبر MH 12 HD- 7511کی جانچ کی گئی جس میں وزیر گٹکھا کے 40تھیلے پائے گئے ۔اس معاملے میں فوڈ اینڈ ڈرگس آفیسر کاڑے کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ یہ کاروائی ایس ایم ننورے (پی آئی ) کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر شیخ نظیر‘ملازم اروند گائیکواڑ‘گنگادھر کدم ‘ بابا گجبھارے ‘ نے شب دس بجے انجام دی ۔اب پولس ٹرک ڈرائیور اور گٹکھے کے مالک کاسراغ لگارہی ہے ۔
سستے راشن کی دوکان کاگیہوں کی کالابازاری
پربھنی کے شیریا ٹریڈئنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:28اگست ۔(ورق تازہ نیوز) پربھنی ضلع کے سستے راشن کے دوکان میںتقسیم ہونے والے 19کنٹل گیہوں تیلنگانہ کے سنگاریڈی منتقل کئے جانے کے دوران دیہی پولس نے 21اگست کی شب تعاقب کرکے پکڑاہے ۔اس معاملے میں پربھنی کی شیریا ٹریڈئنگ کمپنی کے خلاف اشیائے ضروریہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ سستے راشن کا91.30کنٹل گیہوں ٹرک نمبر MH 31- CQ 2095کے ذریعہ براہ ناندیڑ تیلنگانہ کے سنگا ریڈی کے کھلے بازارمیں فروخت کرنے منتقل کیاجارہاتھا ۔ جیسے ہی ناندیڑدیہی پولس کو اسکی اطلاع ملی انھوں نے تعاقب کرکے تپا پاٹی کے قریب ٹرک کو پکڑلیا۔اس بارے میں ڈرائیور سے دریافت کیاگیا لیکن اس نے اطمینان بخش جواب نہیں دیااسلئے ٹرک کو پولس اسٹیشن منتقل کردیااور گیہوں کے بارے میں ناندیڑ تحصیل آفس کومطلع کیاجس کے مطابق تحصیلدار نے رپورٹ دی ۔جس میں واضح ہوا کہ یہ گیہوں سستے راشن کی دوکان میں فروخت کیلئے لایاگیا ہے ۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی شیخ جاوید شیخ شبیر نے شکایت درج کروائی۔
لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے والے نوجوان سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:28اگست ۔(ورق تازہ نیوز)شادی کالالچ دے کر33 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں اہم ملزم سمیت 9افراد کے خلاف دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ در ج کیاگیا ہے ۔دیہی پولس اسٹیشن حدود کے کالشیور ‘ وشنوپوری کی 33سالہ لڑکی کے ساتھ نوجوان ملزم سورج دیویندر سومانی ساکن سومیش کالونی ناندیڑ نے 2014ءمیں دوستی کی تھی اسکے بعددونوں میں محبت ہوگئی ۔ اس دوران سورج نے لڑکی کجو شادی کرنے کی تجویز پیش کی۔ لیکن لڑکی نے والدہ نے بین المذہب شادی سے انکار کردیا اس دوران سورج مقروض ہوگیااور لڑکی سے وقتا فوقتا ایک لاکھ روپے تک رقم حاصل کی اسکے بعد پانچ لاکھ روپے کامطالبہ کردیا ۔کسی طرح لڑکی نے اپنے رشتہ دار سے پانچ لاکھ روپے لے کر سورج کے سپردکئے ۔اس طرح کی شکایت متاثرہ لڑکی نے درج کروائی ۔اور پانچ تا چھ مرتبہ جنسی زیادتی کی۔ پولس نے سورج سمیت نوافراد کے خلاف جنسی استحصال و رقم مانگنے کامقدمہ درج کردیا