حکومت آئندہ تین برسوں میں مزید 75میڈیکل کالج قائم کریگی

نئی دہلی ،28اگست (یواین آئی)حکومت آئندہ تین برسوں کے اندر مزید 75میڈیکل کالج قائم کریگی اوراس طرح اب تک کل 15700ایم بی بی ایس سیٹوں کا اضافہ ہوجائیگا۔اطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز یہاں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ یہ کالج ان دیہی علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جہاں کالج نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ انکی حکومت نے پہلے ہی 82میڈل کالجوں کی منظوری دی تھی لیکن 75اضافی کالج 22۔2021تک قائم ہونگے اور کہاکہ دنیا میں کہیں بھی اتنے بڑے حفظان صحت کے نظام کی توسیع نہیں کی گئی۔اس سے طبی خدمات مستحکم ہونگی۔پہلے سے منظور شدہ 82میڈیکل کالجوں اور ان اضافی 75کالجوں میں ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعداد 15700ہوجائیگی۔انھوں نے بتایاکہ میڈیکل کالجوں کے ساتھ 200بستروالے ضلع اسپتال ہونگے اور امنگوں والے ضلعوں میں ان بستروں کی تعداد 300ہوگی۔انھوں نے بتایاکہ یہ اضافی کالج مرکز کی جاری ہیلتھ پروجکٹوں کے تیسرے مرحلہ میں قائم ہوجائیں گے۔پہلے مرحلہ میں حکومت نے 58جبکہ دوسرے مرحلہ میں 24نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس میں سے 39میڈیکل کالج پہلے مرحلہ میں کام کرنے لگے ہیں جبکہ باقی 2020تک قائم ہوجائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں