چار سال میں چار نوجوانوں سے شادیاں اور پھر بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

کولکتہ: مغربی بنگال میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک 32 سالہ بنگلہ دیشی خاتون نے چار سالوں میں چار شادیاں کیں اور گھریلو تشدد کے الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں مغربی بنگال کے بڈھان نگر پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ یہی نہیں، یہ خاتون میڈیکل ویزا پر بھارت آتی تھیں۔ یہاں آنے کے بعد وہ ہندوستانی نوجوانوں سے شادی کرتیں اور پھر ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا کر بلیک میل کرتی تھیں۔

ایک افسر نے بتایا کہ ساہنا صادق نامی ایک خاتون نے گزشتہ چار سالوں میں چھ بار بھارت کی سرحد عبور کی ہے۔ اور جعلی شناخت کی بنیاد پر چار بار شادی کی ہے۔ لیکن ان شادیوں کی کوئی باضابطہ ریکارڈنگ نہیں کی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق، اس خاتون نے کولکاتا کے راجار ہاٹ اور نیو ٹاؤن کے علاقوں میں اپنے شوہروں پر گھریلو تشدد کے مقدمات درج کیے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading