پہلے لوو جہاد، اب شربت جہاد؟ نفرت سے بھارت ترقی نہیں کرے گا۔ اسدالدین اویسی کی بابا رام دیو پر تنقید

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے یوگا گرو بابا رام دیو اور ان کی کمپنی پتنجلی کی جانب سے شربت جہاد” کے متنازعہ نعرے پر سخت تنقید کی ہے۔

اویسی نے اس مہم کو ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات ہندوستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔اسدالدین اویسی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "پہلے ‘لوو جہاد’ کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، اب ‘شربت جہاد’ جیسے بے معنی اور اشتعال انگیز نعروں کے ذریعہ نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کیا یہ طریقہ کار ہمارے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائے گا؟”۔

اویسی نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، نہ کہ کسی ایک قوم یا مذہب کو نشانہ بنا کر۔ انہوں نے زور دیا کہ "نفرت کی بنیاد پر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ہمیں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے مسائل پر بات کرنی چاہئے، نہ کہ ایسے غیر ضروری اور اشتعال انگیز نعروں پر جو صرف تفریق پیدا کریں۔”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading