پونہ میں جلوسِ عید میلاد النبی کا جوش و خروش سے اہتمام

غازی ملت حضرت علامہ سید محمد ہاشمی میاں صاحب کی قیادت میں ساراشہر نعرہ¿ تکبیر اور نعرہ¿ رسالت کی صداو¿ں سے گونج اُٹھا

پونہ۔22 نومبر(محسن رضا ضیائی)شہر پونہ میں سیرت کمیٹی و علمائے کرام کے زیر اہتمام جلوس عید میلاد النبی ﷺ غازی ملت حضرت علامہ سید محمد ہاشمی میاں صاحب اور جانشین شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد حمزہ اشرف صاحب کی قیادت میںبڑے ہی شان و اہتمام اور جوش و خروش کے ساتھ نکالا گیا، جس میں ہزروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور نبی رحمت ﷺ کے یوم ولادت پر اپنی خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہر پونہ کی سڑکیں، شاہراہیں اور گلیاں نعرہ¿ تکبیر اور نعرہ¿ رسالت کی صداو¿ں سے گونج رہی تھیں۔ طلبائے مدارس ، مختلف انجمنین اور بزمیںاپنے مخصوص اور منفرد انداز میں نعتِ رسول ﷺ کی ڈالیاں نچھاور کرتے چل رہے تھے۔شہر کے سبھی علمائے کرام جلوس میں ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ اور صف بستہ چل رہے تھے، جس کا منظر لائق رشک اوقابل دید تھا۔ اسی طرح شرکائے جلوس کے ہاتھوں میں اسلام کی تعلیمات پر مبنی خوش نما بینرس اور اوخوبصورت جھنڈے تھے ، جن سے جلوس کی رونق دوبالا ہورہی تھی۔پونہ کا یہ ایک تاریخ ساز جلوس بن گیا۔قبل ازیں جلوس کا آغاز صبح ۹ بجے منوشاہ مسجد سے غازی ملت حضرت علامہ سید محمد ہاشمی میاں صاحب کی مختصر اور جامع تقریر و دعا سے ہوا۔ غازی ملت نے آغاز جلوس میں شرکائے جلوس اور میڈیا پرسنس سے خطاب کرتے ہوا اسلام اور پیغمبر اسلام کا نہایت ہی جامع اور مستند تعارف پیش کیا ۔آپ نے فرمایا کہ اسلام امن و شامنتی ، اخوت و بھائی چارگی اور پیار و محبت کا نام ہے۔ اورہمارے پیغمبرمحمد ﷺنے اسی امن و شامنتی ، اخوت و بھائی چارگی اور پیار و محبت کو پھیلانے والے کا کام کیا ہے۔

20181122_172409 ہمارے پیارے رسول ﷺ تمام عالمین کے لیے دنیا میں رحمت بن کر تشریف لائے ۔ آپ اپنوں اور غیروں سبھی کے ساتھ حسن و اخلاق و کردار ، عفو و درگزر ، تواضع و انکساری اور شفقت و کرم نوازی سے پیش آئے۔آپ نے غم سہے، غم دیا نہیں ، دکھ اٹھایا ،دکھ دیا نہیں، اگر تمام لوگ پیغمبرکی اس تعلیم پر عمل کرلیں ، تو پوری دنیا میں امن و امان اور اتحاد و بھائی چارہ قائم ہوجائے گا۔آپ نے مزید فرمایا کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کا جلوس شان و شوکت کے ساتھ نکالیںاورخرافات و غلط روایات سے بچیں۔ پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں میں بھی عام کریں۔ اس کے بعد آپ نے دعا فرمائی اور پھر آپ کی قیادت میں ۰۱ بجے جلوس برآمد ہوا اور حسب سابق اپنے تمام راستوں سے ہوتا ہوا سٹی جامع مسجد حضرت سبحان شاہ درگاہ کے پاس پہنچ کرتقریر و دعاپر اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ پونہ شہر میں ہر سال جلوس دوپہر اور شام میں نکلتا تھا ، جس میں طرح طرح کی خرافات اور غلط روایات انجام پاتی تھیں، اس کے لیے ہر سال برائیوں پر قابوں پانے کے لیے سیرت کمیٹی اور علمائے کرام کی طرف سے ہر ممکنہ کوشش و تدبیر بھی کی جارہی تھی، لیکن خاطر خواہ کامیابی ملتے نظر نہیں آرہی تھی۔لیکن امسال شہر کے تمام علما، ائمہ، سیاسی، سماجی اور ملی قائدین اور سیرت کمیٹی کے باہمی مشوروں اور اصابتِ رائے سے برائیوں پر قابوں پانے کے لیے صبح کے جلوس کا ایک حتمی ، انقلابی اور تاریخی فیصلہ لیا گیا تھا، جس میں اللہ کے فضل و کرم سے مکمل طور سے کامیابی حاصل ہوئی اور صبح کا جلوس امن و شانتی اور سنت و ادب کے دائرے میںنکل کر بہ حسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading