پوسد کے عبدالملک کا مقدمہ اکولہ سیشن کورٹ میں اختتام کے قریب

گواہیاں مکمل،آئندہ سماعت کے لئے 9 اور 10 جنوری کی تاریخ مقرر

ممبئی۔19دسمبر(ورقِ تازہ نیوز) دہشت گردی کے الزام میں پوسد سے گرفتار کئے گئے عبدالملک کے مقدمے کی سماعت اکولہ سیشن کورٹ میں تیزی سے جاری ہے اور سرکاری وکےل کی جا نب سے ملزم کے خلاف گواہان کو عدالت میں پیش کےا جا رہا ہے آج یہاںایک ہی دن میں استغاثہ کی جا نب سے 51 اور52 نمبر کے گواہ پیش کئے گئے جو کہ انوسٹی گیشن آفیسر سے متعلق ہے ،ان میں سے پہلے کی گواہی اور جرح مکمل ہو گئی ہے جبکہ ۲۵ نمبر گواہ کی جرح ابھی باقی ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے 9 اور10۱ جنوری2019 کی تاریخ مقرر کی ہے ۔یہ اطلاع آج یہاں اس مقدمے کی قانونی پیروی کرنے والی تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی نے دی ہے۔

واضح رہے کہ25ستمبر2015 کو پوسد شہر میں چھرہ زنی کی ایک واردات کے الزام میں عبد الملک و دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے بعد میں دہشت گردانہ کارروائی سے جوڑدیا گیا اور اس پر یو اے پی اے کی ۶۱،۸۱،۰۲ اور انڈین پینل کوڈ کی دفعہ ۷۰۳کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔دفاع کے مطابق اس کے مقدمے کی سماعت ابتداءمیں ناگپور کے عدالت میں جاری تھی، کہ26اگست 2016 کو ایک خصوصی سرکیولر کے ذریعے اسے اکولہ کی خصوصی عدالت میں منتقل کردیا گیا تھا۔اسکے بعد سے اکولہ عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت شروع ہو ئی اور سرکاری وکےل کی جا نب سے یکے بعد دیگرے گواہان کو پیش کےا جا رہا ہے ۔جن کے بیا نات سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس مقدمہ میں سازش کے تحت عبد الملک و دیگر کو پھنسایا گیا ہے اور اسکے لئے فرضی گواہان و غیرہ پولےس اہلکاروں کی جا نب سے سے تیار کئے گئے ہیں ۔

جمعیة علماءمہاراشٹر کے صدر مولاناندیم صدیقی نے کہا کہ عدالت میں اس مقدمہ کی کاروائی منصفانہ طریقے پر جا ری ہے، جمعیة علماءپوری شدت اورمکمل دیانت داری سے انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہے،مقدمہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے امید ہے کہ آئند ہ چند تاریخوں میں مقدمہ مکمل ہو جائے گا ،اور ملزم کو انصاف ملے گا،اس کےس کی پیروی جمعیة علماءمہا راشٹر کی جا نب سے ایڈوکےٹ دلدار خان کر ررہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading