پوری دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 46.34لاکھ اور ،3.11 لاکھ ہلاکتیں

2020_5$largeimg17_May_2020_221942850

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 17 مئی (یواین آئی) پوری دنیا میں اب تک 46.34 لاکھ سے زیادہ لوگ کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہیں جبکہ اس بیماری سے 3.11 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجیئنرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی متاثروں کی تعداد 46,34,068 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور سے 3,11,781 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہے۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثروں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 4987 اور 120 کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 90,927 لوگ متاثر ہوئےہیں اور 2872 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 34,109 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔سی ایس ایس ای کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا کا سپرپاور امریکہ میں 14,67,820 متاثرین ہیں اور 88,754 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

روس میں بھی کورونا کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور یہ اس انفیکشن سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 2,72,043 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 2537 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔یورپ میں سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31763 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2,24,760 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا سے 230698 لوگ متاثر ہیں جبکہ 27563 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 84,044 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمرکے لوگوں کے تھے۔یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1,79,630 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27532 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جرمنی میں کوروناوائرس سے 175752 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 7938 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالت مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 241461 لوگ متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 34546 لوگوں کی اس وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 148067 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4096 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 118392 لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 6937 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
برازیل میں 15662،بلجیم میں 9005، نریندرلینڈ میں 5689، کناڈا میں 5800، میکسیکو میں 5045، سوئڈن میں 3674، سوئٹزرلینڈ میں 1879،آئرلینڈ میں1533 اور پرتگال میں 1203 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس کےعلاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے موت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہاں اب تک کے معاملوں میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 38799 ہوگئی ہے جبکہ 834 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading