
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلینس کی اطلاع پر ناکہ لگا کر کارروائی کی۔ ایل اوڈی 6670 نمبرٹرک میں موجود ناقص اور مضر صحت آئلگجرات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے قبل پکڑے جانے والے گروہ سے ملنے والی معلومات پر ویجیلنس ونگ نے اس گروہ کا سراغ لگایا ہے۔ برآمد شدہ ناقص اور مضر صحت آئل قبضہ میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ غیر معیاری آئل سستے داموں مختلف ہوٹلوں،نمکو اورسنیکس بنانیوالے پروڈکشن یونٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔
ویجیلینس ونگ کوسپلائی چین کی تحقیقات اورمافیا کا چہرہ بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ استعمال شدہ اورآلائشوں سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ضبط کیا گیا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پی ایف اے قوانین کے مطابق یہ تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی پوری طرح متحرک ہے۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک