چینئی :17فروری ۔(ایجنسیز)مشہورومقبول تمل اداکار رجنی کانت نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ رجنی مکل منڈرم (فینس کلب)آئندہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑےگا۔ رجنی کانت بہت پہلے ہی سیاست میں آنے کی تصدیق کرچکے ہیں،لیکن انہوں نے اب تک اپنی سیاسی پارٹی کو لانچ نہیں کیا ہے۔انہوں نے منڈرم کے ضلع افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد جاری بیان میں کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف صرف تمل ناڈو اسمبلی الیکشن ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو صلاح دی کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں اسی پارٹی کو ووٹ دیں،جو ریاست میں ایک مستحکم حکومت بنانے کے ساتھ ہی ریاست کے پانی کے مسئلے کا مستقل حل نکال سکے۔