پرکاش امبیڈکر کو ان کی عزت کے مطابق سیٹ دو ، مجھے ایک بھی سیٹ نہیں چاہئے :اویسی


ممبئی : مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم آئی ایم ) کے چیف اسد الدین اویسی نے 2019 لوک سبھا انتخابات کو لے کر ایک چناوی جلسہ میں کانگرس سے اتحاد کے سوال پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ،”آپ کہہ رہے ہیں کہ پرکاش امبیڈکر سے بات چیت ہو سکتی ہے لیکن ایم آئی ایم سے نہیں ہو سکتی ، تو سنو راہل گاندھی ، سنو اشوک راؤ چوہان میں پورے اخلاص کے ساتھ اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کانگرس پارٹی سے ،شر دپوار سے بھی کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ کہہ رہا ہے کہ ایم آئی ایم پارٹی سے آپ کو تکلیف ہے تو میں آپ سے کہہ رہاہوں کہ آپ میرے بڑے بھائی جناب بابا صاحب امبیڈکر سے بات کرو ان کی عزت کے مطابق ان کو سیٹ دے دو مجھے ایک بھی سیٹ نہیں چاہئے ۔ ”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading