پربھنی:17اگست:(ورقِ تازہ نیوز)پربھنی شہر کے مسلم آبادی والے علاقے گلشن باغ میں واقع چھوٹے سے ناگوبا مندر کی زمین کی پیمائش کے معاملہ اب ضلع کلکٹر کومیمورنڈم دیا گیا ہے۔آج 17 اگست کو صبح 10 بجے پولیس اور لینڈ ریکارڈ کے ملازمین کی موجودگی میں پیمائش کا آغاز ہوا لیکن اس پر اعتراض کیا گیا۔ میمورنڈم دینے والوں کا کہنا ہیکہ لینڈ ریکارڈ دفتر کے ٹی ایل ار نے ایک طرفہ رول ادا کیا ہے
پیمائش پر مقامی افراد نے بھی اعتراض کیا ہے جس کے بعد دونوں جانب کی سماعت شروع ہوئی لیکن اس وقت دونوں جانب کی کوئی بات نہیں سنی گئی اس طرح کا الزام لگایا گیا ہے۔ سیاسی فائدے کے لیے کچھ افراد اس زمین کے جعلی دستاویزات اور پی آر کارڈ بنا کر اس زمین کو ہڑپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اس لیے اب یہ معاملہ دوسرا رخ اختیار کر گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ آج بی جے پی کے مقامی صدر اورکچھ لیڈران نے گلشن باغ علاقے میں مندر کی جگہ پہنچ کر اس پیمائش کو روکنے کی کوشش کی اور اس مقام پر جہاں مندر واقع ہے زمین حاصل کرنے کی کوشش کی۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور شہر میں فساد برپا کرنے کا ارادہ ہے۔
اس لیے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے موثر کاروائی کرے ۔اس میمورنڈم پر ایڈوکیٹ امتیاز خان‘ تجو خان‘ شیخ حبیب ‘اجو بھائی اسیر احمد‘ شیخ جعفر وغیرہ کے دستخط ہے۔
