پربھنی میں7ڈسمبر کو آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ

پربھنی:2 ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)بضمن عرس مظہرمراد حضرت قبلہ شاہ محمدفضل اللہ خاںں ؒ مرادیہ ‘چشتیہ ‘ عالیہ ‘ احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ اخوند میاں ؒ پربھنی میں 7ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نمازعشاءایک عظیم الشان آ ل انڈیاغیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔

مشاعرہ زیر نگرانی خلفیہ مجاز حضرت قبلہ خواجہ شاہ شیخ غوث چشتیہ ‘عالیہ ‘نظامیہ ‘مرادیہ منعقدہورہا ہے ۔ جس میں ناندیڑ سے ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی فہیم ‘فیروزرشید ‘بلڈانہ سے فاروق رضا ‘امراوتی سے ادیب علیمی ‘برہانپور‘ مدھیہ پردیش سے جمیل انصاری ‘سخاوت فاروقی ‘ بودھن تیلنگانہ سے شیخ احمدضیاء’بسمت نگر سے صابر بسمت نگری ‘ جنتور سے سلیم رشیدی اور پربھنی سے خضر احمدخان شرر اورشفیع احمدشفیع اپنا نعتیہ کلام سنائیںگے۔ نظامت کے فرائض فیروزرشید(ناندیڑ) انجام دیںگے ۔

یادرہے کہ فیروزرشید ایک عمدہ خوش گلو شاعر کے علاوہ بہترین ناظم مشاعرہ بھی ہیں ۔ان کی نظامت کسی بھی مشاعرے کی کامیابی کی ضمانت ہوسکتی ہے ۔آج کل وہ ہندوستان کے بڑے مشاعروں میں آل انڈیامشاعروں کی نظامت کررہے ہیں۔اس طرح قومی سطح پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ اس غیر طرحی آل انڈیانعتیہ مشاعرے کے کنوینر محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ ناندیڑوپربھنی نے اپنے پریس ریلیز میں اردوشعروادب کے شائقین اور اردو عوام سے مشاعرے میںشرکت کی اپیل کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading